ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“ٹی ازفنٹاسٹک”؛ ترکی کے معروف شیف کوبھی پاکستانی چائے بھاگئی

اسلام آباد: ترکی کے معروف سیاحتی شیف اوروی لاگربراک اوزد میرکوبھی پاکستان کی چائے بھاگئی۔ ترکی کے معروف سیاحتی شیف اوروی لاگربراک اوزد میراس وقت پاکستان میں ہیں اورپاکستان کے مختلف مقامات میں گھوم پھرخوب محظوظ بھی ہورہے ہیں اورساتھ ساتھ اپنی خوشی کا اظہاربھی کررہے ہیں۔ معروف شیف براک اوزد میرکے مطابق پاکستان کے لوگوں نے ان کا بہترین استقبال کیا اورانہیں بالکل اپنوں جیسا پیاردیا۔

ترکی کے شیف اوزدامیرنے پاکستان میں فوڈ چین قائم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف ریستوران بناؤں گا اورلوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہاں جاکروہ کھانا ضرورکھائیں۔

سوشل میڈیا پر4 کروڑسے زائد فالوورزرکھنے والے ترک شیف محض کھانے ہی نہیں ترک شیف کوپاکستان کی چائے بھی بھا گئی اورانہوں نے چائے پی کرکہا کہ پاکستان کی چائے فنٹاسٹک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں