ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی حکومت نے جمہوری احتجاج کا ہرراستہ بند کردیا، بلاول زرداری

گلگت ( آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے،عوام اس حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں ملک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی ہے اس مہنگائی کا خاتمہ صرف پیپلزپارٹی ہی کر سکتی ہے ۔ استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہاہے، یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، یہ وہ جماعت ہے جو سبسڈی چھینتی ہے، انڈسٹری کیلیے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں، عام آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آج عوام تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری کامقابلہ کر رہے ہیں، پہلے زراعت تباہ کی اب کسانوں سے احتجاج کاحق بھی چھین لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں