ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پچ اور گرائونڈ کے معیار کی بہتری کیلئے پی سی بی جدید آلات خریدے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پچ اور گرائونڈ کے معیار کی بہتری کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، جدید آلات کی خریداری کے لیے پی سی بی جلدٹینڈر جاری کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کمپنیز کے لیے ٹینڈر جاری کرے گا،6 بڑے کرکٹ سینٹرز کے لیے 6کٹس منگوائی جائیں گی، پچ کی پختگی اور بانس جانچنے کے لیے کلیگ ہیمر خریدا جائے گا۔گرائونڈ اطراف میں نمی کا تناسب پوگو ڈیوائس سے جانچا جائے گا۔ پچز کا معیار بہتر بنانے کے لیے نمبر سسٹم بھی متعارف کیا جائے گا۔ مذکورہ لائحہ عمل پر جلد عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں