ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکنک کا اجلاس؛ فلور ملز کے لیے روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے، مشیر خزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

‏مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کروانے کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا جس کے لیے مشیر خزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق گندم کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت 1650 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی گئی جبکہ موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی 40 کلو گرام برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ پڑھیں : حکومت نے گندم اور چینی کی قیمت میں کمی کی نوید سنا دی 

اجلاس میں فلور ملز کے لیے روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم  جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب کے لیے 25 ہزار، سندھ 8، کے پی کے اور بلوچستان کے لیے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی جبکہ چار لاکھ میٹرک ٹن گندم ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی جائےگی۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے لیے 11 ارب 68 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں