ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر برقرار

 کراچی: امریکی کرنسی ڈالر کی پرواز رک گئی اور اس کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 37پیسے کی کمی سے 159 روپے 09پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5مئی 2020 کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 159.65 روپے تھی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے 159روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں