ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم

کراچی: کراچی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے نہ پہننے والے پر 500 روپے جرمانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہریوں کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کو یقینی بنائیں کہ شہری لازمی ماسک پہنیں، جو شہری اس ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف کارروائی کریں اور 500 روپے تک جرمانہ عائد کریں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر نے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بننے کے لیے دکان دارکسی بھی خریدار کو بغیر ماسک کے دکان میں داخل ہونے کی اجاز ت نہ دیں۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکان داروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں