ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارمینا خان کا شادی کی آفر کرنے والے شخص کو دلچسپ جواب

 کراچی: معروف اداکارہ ارمینا خان نے شادی کی آفر کرنے والے شخص کو دلچسپ جواب دیکر سب کو حیران کر دیا۔

بن روئے، جانان، یلغار اور شیردل جیسی سپر ہٹ فلموں میںاداکاری کرنے والی ارمینا خان اپنے فنی کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں اور ان دنوں ڈرامہ سیریل ’محبتیں چاہتیں‘ میں منفی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں یہاں تک کہ مداحوں کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کیے گئے ہر کمنٹ کا جواب دینے کی کوشش کرتی ہیں تاہم گزشتہ روز ایک صارف نے اداکارہ سے ایسا سوال کرلیا جس پر انہوں نے عاجزی کے ساتھ جواب دیکر اپنے مداح کو لا جواب کردیا۔

الطاف نامی صارف نے ٹوئٹر پر امینا خان کو شادی کی آفر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر ارمینا خان خاموش نہ رہیں، انہوں نے بھی صارف کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ میری شادی ہو چکی ہے۔

ارمینا خان کا اندازِ جواب سوشل میڈیا صارفین کو ایسے بھایا کہ وہ اداکارہ کی تعریف کیے بنا نہ رہے ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ چاہتی تو دیگر لڑکیوں کی طرح اس سوال کے جواب پر منفی انداز میں جواب دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور احترام سے جواب دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صرف مثبت کردار کیساتھ کوئی اداکار آگے نہیں بڑھ سکتا، ارمینا خان

سارا نامی صارف نے کہا کہ ارمینا خان نے جس انداز سے مداح کو جواب دیا وہ قابل تعریف ہے کیوں کہ ہر کسی کے جذبات اور احساسات ہوتے ہیں اور انہوں نے سامنے والے شخص کا احترام کرتے ہوئے اپنا موقف بھی بتا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں