ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ عباسی کے بیٹے کو گود میں لے کر ہمایوں سعید خوشی سے سرشار

 کراچی: ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی کے بیٹے کو گود میں لے کر خوشی سے سرشار ہوگئے۔

ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر اپنی اور حمزہ علی عباسی کے صاحبزادے کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مصطفیٰ حمزہ عباسی کو گود میں بٹھا رکھا ہے اور دونوں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

ہمایوں سعید نے تصویر کے کیپشن میں مصطفیٰ کی تعریف میں لکھا کہ مصطفیٰ حمزہ عباسی ماشا اللہ سے بہت ہی خوبصورت اور پرسکون بچہ ہے، اس بچے کو گود میں اُٹھا کر خوشی کا اتنا بھر پور احساس ہو رہا ہے جو میرے لیے ناقابل فہم ہے اور پھر مجھے اچانک ہی یہ احساس ہوا کہ حمزہ نہ صرف شادی شدہ ہے بلکہ ایک بچے کا والد بھی ہے۔

یہ پڑھیں: ہمایوں سعید کے کچھ  سین نے مجھے بھی رلا دیا تھا، عدنان صدیقی

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مرکزی اداکار نے دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک پوری فیملی کو نظر بد سے بچائے بالخصوص مصطفیٰ کی زندگی کو بہت ساری خوشیوں، کامیابی اور تندرستی سے بھر دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں