ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصری مال بردار جہاز پر قزاقوں نے دھاوا بول دیا

مصر کا بال بردار جہاز نائجیریا کے ساحل سے قریب قزاقی کا شکار ہوگیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مصری وزارت خارجہ نائیجیریا کے ساحل سے اپنے مال بردار جہاز کو درپیش آنے والے قزاقی کے واقعے کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔

مصری خبررساں ادارے کے مطابق کارگو جہاز پر سوار دو مصری شہریوں ، ایک افسر اور ایک انجینئر کو دویگر عملے سمیت اغوا کرلیا گیا ہے۔

نائجیریا کے شہر ابوجا میں مصری سفارت کاروں نے جہاز رانی کمپنی کے مالک سے رابطہ کیا جس نے انہیں بتایا کہ انہیں اغوا کاروں کا فون آیا تھا۔ کمپنی کے مالک کو مغوی لوگوں سے بات کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ اغوا کاروں نے تاوان مانگا ہے۔

مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ابوجا میں اپنے سفارت خانے کو نائیجیریا کے حکام کے ساتھ رابطہ جاری رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اغوا کیے گئے مصریوں کو فوری رہا کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں