ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا عدالت کو بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی جس میں بلین ٹری منصوبے کے حوالے مشاورت کی گئی۔

مشاورت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلین ٹری منصوبے کی ڈرون فوٹیج اور مستند تصاویر کا رکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا معاون خصوصی ملک امین اسلم کو ہدایت کی کہ اعلیٰ عدالت کو منصوبے کی مکمل تفصیل اور شفافیت سے آگاہ کیا جائے۔

وفاقی حکومت نے سیٹلائیٹ تصاویر کے لیے سپارکو سے بھی رابطہ شروع کردیا۔ حکومت نے سپارکو سے درخواست کی کہ بلین ٹری منصوبے کی سیٹلائیٹ امیجز فراہم کرنے کی جائیں۔

عدالتی احکامات پر وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے ڈیٹا بھی طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں