ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : اے این ایف کی پورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پرکارروائی کے دوران بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 105کلوگرام سے زائد افیون قبضے میں لے لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر بدرالدین یارڈ،پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کراچی پورٹ پرکارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے 105.50 کلو گرام افیون انتہائی مہارت سےرولنگ مل مشین میں چھپارکھی تھی،جو کینیڈا،اسمگل کی جانی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم شاہد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جبکہ اس کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،مذکورہ کیس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں