ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مینارپاکستان میں اجازت نہ ملی توسڑکوں پر جلسہ ہوگا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگرمینارپاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں ملی توسڑکوں پر جلسہ کریں گے، جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے، 13 دسمبر کا جلسہ فیصلہ کردے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیے مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم کہتےہیں لاہورکاجلسہ نہیں روکیں گے، ان کوپتاہےلاہورکاجلسہ نہیں رکےگا،  حکومت  ملتان جلسہ بھی روکنے میں ناکام رہی ہے۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کوگھر بھیجنےکی آخری ذمے داری لاہورپر آگئی ہے، جعلی وزیراعظم کانیانام تابعدارخان ہے، تابعدار خان کو گھر بھیجنے کے لیے 13 دسمبرکوآریاپار ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں