ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں مزید 2 ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کا فیصلہ

سندھ پولیس نے کراچی میں مزید 2 ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک برانچ ملیر اور دوسری کیماڑی میں کھولی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ دونوں برانچیں کھولنے کے لیے قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2 ماہ کے اندر دونوں نئی برانچیں فعال ہو جائیں گی۔ ڈی ایس پی ڈی ایل برانچ کلفٹن کا کہنا ہے کہ مزید 2 برانچیں کھلنے کے بعد کراچی میں مجموعی طور پر 5 ڈرائیونگ لائسنس برانچ ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس وقت کراچی کے علاقے کلفٹن، کورنگی اور ناظم آباد میں لائسنس برانچیں فعال ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں