ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے روزگار مولانا کو اب پشتون بے غیرت لگنے لگے، قاسم سوری

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ جب تک مولانا فضل الرحمان اقتدار میں تھے تو پشتون غیرتمند قوم تھی اور جب وہ پارلیمانی بے روزگار ہوگئے تو پشتونوں کو بے غیرت قرار دے رہے ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں فاشسٹ مودی حکومت کی بھارتی اقلیتوں مسلمان،سکھ اور دیگر کیخلاف مظالم کا نوٹس لیں غریب کسانوںاور پر امن مظاہرین پر طاقت کا
استعمال پریشان کن عمل ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا محمد قاسم خان سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے ذاتی مفاد کے لیے پشتون قوم کے لیے اس قدر اخلاق سے گری ہوئی بات پی ڈی ایم تحریک کی اصل حقیقت اور اقتدار کے لیے بے تابی ومایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے بھارت میں غریب کسانوں اورپر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال اور بھارتی اقلیتوں مسلمان ،سکھ اور دیگر کیخلاف فاشسٹ مودی حکومت کے مظالم کی مذت کرتے ہوئے انسانی حقو ق کی تنظیموں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لیں ہندوستان کے ہزاروں کسان قانون سازی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جو فصلوں کے لیے تباہ کن ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں