ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منصوبوں میں بلوچستان کو خاص ترجیح دی گئی ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا، سی پیک اتھارٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ  چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت مین لائن۔ ون ریلوے منصوبے میں توسیع اور اپ گریڈیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پیک اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سی پیک کے کامیاب نفاذ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جس سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

سی پیک حکام کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت  منصوبوں میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے، بلوچستان کے عوام سی پیک سے حقیقی معنوں میں استفادہ حاصل کریں گے۔

 سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے کو دونوں ممالک نے اسٹریٹجک لحاظ سے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے، پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے عمل کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں