ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ میں پی آئی اے پر پابندی پاکستانی وزیر کے بیان کے بعد لگائی گئی، ایاسا

جرمنی: یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپ میں پی آئی اے پر پابندی پاکستانی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد لگائی گئی تھی۔

یورپین یونین کے فضائی تحفظ کے ادارے نے کہا ہے کہ جولائی سے لے کر اب تک پاکستان کی کوششیں اطمینان بخش رہی ہیں لیکن پاکستان کو اس حوالے سے مزید اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کے ترجمان اسٹیفن ڈی کیرمیکر نے بتایاکہ پی آئی اے پر یورپ میں پابندی پاکستانی وزیر ہوابازی کے لائسنس والے بیان کے بعد عائد کی گئی تھی جبکہ  جولائی سے لے کر اب تک پاکستان کی کوششیں کافی حد تک اطمینان بخش ہیں لیکن جعلی لائسنس اور حفاظت کے حوالے سے اسے مزید قابل تسلی اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایاسا کے ترجمان نے واضح کیاکہ جب سے 2 پاکستانی فضائی کمپنیوں کو حفاظتی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، اس وقت سے اب تک کچھ بھی نہیں بدلا ہے اور  نہ ہی کسی ملک کو فہرست سے ہٹایا گیا اور نہ ہی کسی کو نیا شامل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں