ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: کوڑے سے 2لاکھ 80ہزار یورو کی پینٹنگ برآمد

جرمنی: ڈسلڈورف کے چیف ڈی ٹیکٹومیشایل ڈیٹز برآمد ہونے والی قیمتی تصویر دکھا رہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن پولیس نے کچرے کے ڈھیر سے 2لاکھ 80ہزار یورو کی پینٹنگ برآمد کرلی۔ فرانسیسی مصور یوس ٹینگائے کی قیمتی پینٹنگ کاروباری شخص سے ڈسلڈورف ائر پورٹ پر گم ہوگئی تھی۔ وہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کاؤنٹر سے تصویر وصول کرنا بھول گیا تھا۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد اس نے مغربی جرمنی کے شہر ڈسلڈورف کی پولیس سے رجوع کیا، جس کے بعد پولیس نے ائر پورٹ انتظامیہ کے ساتھ کوڑے دانوں کی تلاشی تو مطلوبہ پینٹنگ برآمد ہوئی۔ پولیس ترجمان نے واقعے کو سال کا اہم ترین کیس قرار دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں