ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر کس ملک کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے؟

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت کے چیف گیسٹ ہوں گے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

بورس جانسن 27 سالوں میں بھارتی یومِ جمہوریہ میں بطور چیف گیسٹ شرکت کرنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم ہوں گے۔ اس سے پہلے 1993 میں برطانیہ کے جان میجر 26 جنوری کی پریڈ میں چیف گیسٹ کے طور پر شریک ہوئے تھے۔

بھارتی وزیر اعظم مودی نے 27 نومبر کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران جانسن کو مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کا یہ دورہ بریگزٹ کے پیش نظر اہم مانا جارہا ہے کیونکہ برطانیہ ہندوستان جیسی ترقی پذیر معیشت کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ کسی تجارتی سمجھوتہ کے بغیر یوروپی یونین سے باہر آنے پر برطانیہ کی معیشت کو کافی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں