ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کے لیے ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا جبکہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے 95 پیسے فی یونٹ اور پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں