ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کی تجویز ارسال کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتیں پندرہ روز کے لئے نافذ ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں