ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آگئی

برطانوی ڈاکٹرز نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کا دعویٰ کر دیا۔

ایک جانب جب 6 روز قبل برطانیہ میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز ہوا تو ہے دوسری جانب سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی وزیر صحت ہینکاک کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے اور حالیہ دنوں میں  وائرس کی اس نئی قسم  کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ برطانیہ میں استعمال ہونے والی کورونا ویکسین وائرس کی نئی قسم پر اثرانداز ہوگی کہ نہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو برطانیہ میں کورونا ویکسین کا آغاز ہوا تھا اور برطانیہ وہ پہلا ملک ہے جہاں عالمی طور پر مصدقہ کورونا ویکسین کا استعمال کیا گیا۔

اس سے قبل چین اور روس نے مقامی طور پر تیارکردہ ویکسینز کا استعمال کیا تھا اور اس کی کامیابی کے دعوے کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں