ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارکنان کیخلاف مقدمات حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، نفیسہ شاہ

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے کارکنان پر دائر مقدمات کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کارکنان کے خلاف مقدمات حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ جلسے کے انعقاد پر مقدمات کا اندراج اور دھمکیاں دینا اپوزیشن کو
ڈرانے کی ناکام کوشش ہے ،جلسے کا انعقاد اور جلسے میں شرکت کارکنان کا بنیادی حق ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا۔ نفیسہ شاہ نے کہا حکومت ایک طرف جلسے کی اجازت دینے کا جھوٹا دعوی اور دوسری جانب مقدمات دائر کر رہی ہے ۔وسیم اکرم پلس حکومت کارکنان کے خلاف دائر مقدمات فوری واپس لے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں