ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابوظہبی کا آئیسولیشن سے متعلق اہم اقدام

ابوظہبی نے سعودی عرب سمیت 13 ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے لازمی آئیسولیشن کی شرط ختم کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی نے کورونا ایس او پیز کے ساتھ ایسے 13 ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ سے استثنیٰ قرار دیا ہے جہاں کورونا کے کیسز کم ہیں۔

ان ممالک میں سعودی عرب، فن لینڈ، آئرلینڈ، آئس لینڈ، چین، سنگاپور، برونائی، جنوبی کوریا، ناروے، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

مذکورہ ممالک سے آنے والے سیاحوں پر ابوظہبی میں آئیسولیشن کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا البتہ دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے لازمی قرنطینہ کی شرط برقرار رہے گی۔

آئیسولیشن فری ممالک کی فہرست میں اضافے کا امکان ہے اور حکام جائزہ لینے کے بعد مستثنیٰ ممالک کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں