ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے کورونا کٹ کی منظوری دے دی

امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا کٹ کی منظوری دے دی.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کے خوراک اور ادویات کے انتظامی ادارے ‘ایف ڈی اے’ نے کورونا ویکسین کے بعد کورونا کٹ کی بھی منظوری دے دی ہے اور اس سہولت کے بعد شہری گھر بیٹھے ہی کورونا ٹیسٹ کرکے 20 منٹ میں اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے نتائج حاصل کرسکتے ہیں.

امریکی ادارے کے مطابق جنوری تک 30 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کٹس تیار کی جاسکیں گی اور ایک کٹ کی قیمت 30 ڈالرہوں گے اور آسٹریلوی کمپنی کی تیار کردہ کٹ کے لیے نسخے کی ضرورت نہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا میں فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی گئی تھی اور کورونا ویکسین کی منظوری امریکی ادویات کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی نے دی.

امریکہ سے قبل فائزرویکسین کے استعمال کی سب سے پہلے منظوری برطانیہ نے دی تھی اور برطانیہ میں ویکسین کی پہلی خوراک مریضوں اور عمر رسیدہ افراد کو دی جا چکی ہے.

وائٹ ہائوس کی ایف ڈی اے کے چیف کو دھمکی

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف مارک میڈوز نے فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری کیلئے ایف ڈی اے چیف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے چیف آج فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں یا پھراستعفا دیں.

جس پر ایف ڈی اے چیف اسٹیفن ہان نے اپنے ردعمل میں اخباری رپورٹس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف سے ٹیلی فونک گفتگو کوغلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں