ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈانی فوجیوں کی ہلاکت سے ایتھوپیائی سرحد پر کشیدگی

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے ایتھوپیا کے ساتھ سرحد پر اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بڑی تعداد میں عسکری کمک بھیج دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خرطوم حکومت نے ایتھوپیا کے حملوں کے حوالے سے افریقی یونین کو شکایت بھی ارسال کی ہے۔ سوڈانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ایتھوپیا کی ملیشیاؤں اور فوج کی جانب سے حملوں کا سلسلہ روکنے کے لیے ادیس ابابا حکومت کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے۔ سرحد کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کو پسپا کردیا جائے گا۔سوڈانی فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں سرحد پر اپنے اہل کاروں کی ہلاکت کا الزام ہمسایہ ملک کی فوج اور ملیشیا پر عائد کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خرطوم حکومت نے کارروائی کا الزام ایتھوپیائی فوج اور اس کی حمایت یافتہ ملیشیا پر عائد کیا، جس کے بعد سرحد پر مسلح جھڑپوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں