ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے900ارب ڈالرکاکوروناریلیف پیکیج مستردکردیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے900ارب ڈالرکاکوروناریلیف پیکیج مستردکردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے  900ارب ڈالرکاریلیف پیکیج ملک کےلیےبدنامی کاباعث ہے اس میں مزید 3 گنا سے زائد اضافہ کیاجائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ  کانگریس بل میں ترمیم کرکےفی کس خاندان کی امداد4ہزارڈالرتک کرے، کانگریس بل سےغیرضروری چیزیں نکال کردوبارہ ایک مناسب بل پیش کرے۔

گزشتہ دنوں امریکی اراکین کانگریس نے 900 ارب ڈالرز کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب  نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک اور کورونا ریلیف بل کانگریس میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران امریکا کو تاریک دنوں کا سامنا ہے۔ کورونا سے متعلق اقدامات کے لیے مزید وقت ضائع نہیں کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں