ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسکواڈ پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے ترنگاپہنچ گیا

ترنگا(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی ۔قومی اسکواڈ بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچا۔ پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچ گئے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا ۔پاکستان شاہینز کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن کے لیے روانہ ہوگئے۔کرکٹرز نے ہملٹن میں موجود پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔پاکستان شاہینز کو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلنا ہے۔محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے ۔دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے۔عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ (آج)جمعرات کو آکلینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں