ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا”

وزیر سائنس اینڈ ٹٰیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹٰیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا ویکسین کے حوالے سے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اوراہم معاملہ ہے اور کورونا ویکسین خریداری کیلئے کابینہ کمیٹی کا کل اجلاس ہوا.

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا ہدف ہے بہترین ویکسین کم قیمت پرجلد مہیا ہوسکے، قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے اور کووڈ 19 کی ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 111 اموات ہونے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70ہوگئی اور 9,668 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی38  ہزار268  ہوگئی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں