ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جس ٹولے نے بھٹو کےحقیقی ورثہ کوحق نہ دیا وہ سندھ کےعوام کوکیا انصاف دیں گے، فردوس

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گڑھی خدا بخش میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ ان کی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے اور اس کی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کردیا ہے، یقیناً بی بی شہید کے خلاف کی جانے والی سیاہ کاریوں کے حوالے سے اپنے چچا اور والد کی طرف سے قبر پرکھڑے ہو کر جعلی راجکماری نے معزرت بھی ضرور کی ہو گی۔

پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے، بھٹو کے اصل وارث دربدر جب کہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں