ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ

 اسلام آباد: ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز ہسپتال سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے قائدین، پیرا میڈیکس اور نرسز ایسوسی ایشنز نے شرکت کی جبکہ مارچ کی قیادت چئیرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج 17 روز سے جاری

مارچ کے شرکاء کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔  قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج دھرنے کی صورت اختیار کر سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان فی الفور ایم ٹی آئی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں، ایم ٹی آئی آرڈیننس حکومت کی غریب دُشمن پالیسیز کا ایک مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طبی اصلاحات کا مقصد نجکاری نہیں بلکہ غریبوں کو سہولیات دینا ہے، وزیراعظم

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ڈی چوک میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مارچ کے ہمراہ وفاقی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور ڈی چوک میں بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے پوزیشنز سنبھالی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں