ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈینئل پرل کے قتل کا مقدمہ اپنی عدالت میں چلاسکتے ہیں،امریکا

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل جیفری روزن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں ڈینئل پرل کیس میں رہائی پانے والے احمد عمر سعید شیخ پر امریکی عدالت میں مقدمہ چلاسکتا ہے۔ بدھ کو امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل جیفری روزن نے جاری بیان میں کہاہے کہ ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل کے مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی رہائی کا حکم کہیں بھی دہشت گردی کے شکار افراد کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ احمد عمر کی سزا بحال کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی تو امریکا اس کو تحویل میں لے کر مقدمہ چلانے کے لییتیار ہے، ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل میں کردار پراحمد عمر کو انصاف سے بچنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں