ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال نو پر وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو تحفہ

وفاقی حکومت کی جانب سےکراچی کے لیے 50فائرٹینڈرزاور2واٹر باؤزر کا تحفہ بھیجا گیا ہے جو  5جنوری کو کراچی پورٹ پہنچیں گی۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 1ارب 30کروڑ  کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کراچی کے لیے مختص کی ہیں،  50فائرٹینڈرزاور2واٹر باؤزرگزشتہ سال کے آخری ہفتے میں چین سے راوانہ کردیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں کراچی آمد متوقع ہے،   جس کے بعد یہ فائر ٹینڈرز کی گاڑیاں ایک تقریب میں سندھ حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ابھی کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے پاس کُل 44گاڑیاں ہیں،جن میں سے صرف 14قابل استعمال ہیں، ان 14گاڑیوں میں بھی آئے دن کوئی نہ کوئی خرابی رہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں