ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے استعفے دینا نہیں چاہتی، شبلی فراز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس حکومت ہے، وہ استعفے دینا نہیں چاہتے، پی ڈی ایم رہنماؤں کےچہروں سے لگ رہا تھا کوئی نتائج نہیں نکلے۔

پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کے بعد ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا  بیانیہ  دفن ہوچکا ہے، اداروں کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے،مریم نواز کی پیشی پر مسلم لیگ نے حملہ کیا تھا۔

شبلی فراز  کا مزید کہنا تھا کہ جب انسان بری طرح ناکام ہوتاہے تو چہرے سے عیاں ہوجاتاہے، سوالوں کے جواب دینے کے بجائے یہ نیب پر چڑھائی کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں