ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں مارچ

شکاگو: امریکا بھر میں گزشتہ برس فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مارچ کیا جا رہا ہے

شکاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کے شہریوں نے 2020ء میں اسلحہ کی تباہ کاریوں کی مذمت کرنے کے لیے مارچ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ برس شکاگو میں فائرنگ کے 762واقعات پیش آئے،جن میں دسمبر کے 27واقعات بھی شامل ہیں۔ یہ تعداد 2019ء کی مقابلے میں 55فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے دوران 100سے زائد مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے، جن میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2020ء کے امریکا کے دیگر شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ نوٹ کیا گیا،جس سے گن کنٹرول میں امریکی حکومت کی ناکامی ثابت ہوتی ہے۔ امریکی آئین میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے، تاہم بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کے باعث شہری اسلحہ کے قوانین میں سختی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔ نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز اس معاملے پر مختلف موقف پیش کرچکے ہیں۔ اس سے قبل بھی امریکی سینیٹ نے انسدادِ اسلحہ سے متعلق قوانین کو سخت بنانے کے کئی منصوبوں کو مسترد کردیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں