ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تلخ کلامی پر نوجوان قتل، پولیس کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نوجوان کی تلخ کلامی پر پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو قتل کردیا، 5پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، گزشتہ روز اسامہ پنے دوست کو چھوڑنے یونیورسٹی گیا تھا، راستے میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے روکا تو نوجوان نے تلخ کلامی کی جس کے بعد اس کو قتل کردیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ رات کوایک کال وصول کی گئی ، جس میں بتایا کہ  ڈکیتی کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے بعد پولیس نے مقتول کا تعاقب کیا اور گاڑی  نہ روکنے پر ٹائروں پر فائر کردیا لیکن فائر نوجوان کو لگے جس کے موت واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد نے واقعےکانوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اورتحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں