ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کی دلچسپی کھوچکا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ درحقیقت پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کی دلچسپی کھوچکا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے وہ ان کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم)پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائی ہے اور اداروں پر دبا وڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا، پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم کے احتجاج سے کوئی ٹینشن نہیں ہے کیونکہ جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا، ہمارا فوکس شہری اور دیہی آبادی کی ترقی پر ہے،  ملک بھر کے شہروں میں میگا پروجیکٹس شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں