ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کی  کارروائی، فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیج کر پاکستانیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک میلنگ کرنے والے گروہ میں 5غیر ملکی اور ایک پاکستانی شامل ہے، گرفتار افراد میں 5نائجیریا کے باشندے ہیں، گرفتار شدہ گروہ متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کرچکاہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا  کہ فراڈ کرنے والے ملزمان کروڑوں روپے لوگوں سے لوٹ چکے ہیں، ملزمان حسیناؤں کی تصاویر لگا کر نوجوان لڑکوں  کو لاکھوں ڈالر کا لالچ دیتے تھے، جس سے کافی نوجوان ان کے بھکاوے میں آکر اپنا نقصان کر بیٹھیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں