ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیس بُک پرغیرملکی حسیناؤں کا جھانسا دے کرلوٹنے والا گروہ گرفتار

 لاہور: ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے ایک  کارروائی میں  فیس بک پر خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر لگا کر لوگوں کو لوٹنے والے پانچ غیر ملکیوں سمیت ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان ایک بین الاقوامی گروہ  چلا رہے تھے۔گروہ میں پانچ غیر ملکی جبکہ ایک پاکستانی شامل ہے۔گرفتار افراد میں 5نائیجرین ہیں گروہ اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں درجنوں افراد کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کر کرچکاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ڈاکوؤں نے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا

گروہ کےارکان غیر ملکی حسیناوں کی تصویریں دکھاکرلوگوں کو دوستی پھر شادی کا لالچ دے کر لوٹتے تھے جس پر ایف آئی اے سابیر ونگ نے گلبرگ اور شادمان کے علاقوں میں چھاپے مار کر اس گروہ کو گرفتارکر لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گروہ میں پانچ غیر ملکی جبکہ ایک پاکستانی شامل ہے۔ گرفتار ہونے والے 5 افراد کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔ یہ گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کرچکاہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں