ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاپتہ بیٹی کی بازیابی کیلیے معذور باپ کی دہائی، بازیابی کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 15 سالہ لاپتہ بیٹی کے بازیابی کے لیے معذور باپ کی درخواست پر لڑکی کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں 15 سالہ لاپتہ بیٹی کی بازیابی کے لیے معذور باپ کی درخواست پر سماعت ہوئی، بزرگ معذور شہری مدثر حسین نے موقف اختیار کیا کہ 15 سالہ بیٹی کو لنڈی کوتل کے قریب نامعلوم افراد رکشے سے اتارکر لے گئے، بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو تعاون نہیں کیا گیا۔

تیموریہ تھانے والوں نے کہا کہ حیدری تھانے کا کیس ہے اور حیدری پولیس نے منگھوپیر بھیج دیا، 2 روز دھکے کھانے کے بعد حیدری تھانے کی پولیس نے بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا، پولیس بیٹی کی بازیابی کے لیے تعاون نہیں کررہی، عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹی کی فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 جنوری کو جواب طلب کرلیا، عدالت نے لڑکی کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں