ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں انتہائی مطلوب قاتل گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب قاتل اور منشیات فروش گرفتار ہوگیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مشترکہ کارروائی کراچی کے علاقے پرانا گولی مار میں کی گئی۔ کارروائی میں انتہائی مطلوب قاتل اور منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم  سے اسلحہ اور ایمونیشن درآمد کرلیا گیا۔ ملزم 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔

سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں