ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا امریکی اور برطانوی ویکسین لینے سے انکار، پابندی لگادی

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا اور برطانیہ سے کورونا ویکسین لینے سے انکار کرتے ہوئے اس پر پابندی لگادی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرن کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی تیار کردہ کورونا ویکسین قابل اعتماد نہیں ہیں اس لیے ایران فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین نہیں لے گا۔

سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 2 مغربی طاقتوں سے ٹیکے لگانے پر کوئی اعتماد نہیں ہے، یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں،دوسری اقوام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ویکسین کارگر ہوتیں تو وہ ہمیں دینے کے بجائے ساری خود استعمال کرتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں