ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: 8 ریاستوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی

بھارت کی 8 ریاستوں اترپردیش، دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور کیرالہ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کے مویشیوں کی افزائش و حفاظت کے محکمہ نے ریاستوں کو وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ریاست ہریانہ کے دو پولٹری فارموں، مدھیہ پردیش کے 3 اضلاع میں، اترپردیش میں ایک پولٹری فارم اور راجستھان کے دو اضلاع میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متعدد ریاستوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

پولٹری فارموں میں مرغیوں جبکہ پارکوں اور جھیلوں میں مردہ پائے جانے والے کووں اور بطخوں کی جانچ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں