ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز 23 جنوری کو سرگودھا میں ریلی سے خطاب کریں گی

سرگودھا (صباح نیوز) مریم نواز 23 جنوری کو سرگودھا کا دورہ اور بلاک 12 میں ریلی سے خطاب کریں گی، مسلم لیگ(ن) ضلع سکھر کے صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری عبدالرزاق ڈھلوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف 23 جنوری کو بذریعہ موٹروے کوٹ مومن آئیں گی جہاں سے وہ بھلوال، اجنالہ روڑ، بائی پاس، گلا والا، سیٹلائٹ ٹاؤن چوک سے فاطمہ جناح روڑ سے ہوتی ہوئی بلاک نمبر 12 میں ریلی سے خطاب کریں گئی ، چودھری عبدالرزاق ڈھلوں نے بتایا کہ مریم نواز کی سرگودھا آمد کے سلسلے میں 12 یا 13 جنوری کو مشاورتی اجلاس لاہور میںہوگا، جس میں اراکین اسمبلی ، ضلعی صدر، جنرل سیکرٹری اور تحصیلوں کے صدر جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگر عہدیدارن شرکت ہونگے جبکہ مریم نواز کے شاندار استقبال کیلیے مختلف کمیٹیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں