ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہاکی لیگ ،پشاور ٹائیگرز اور لائنز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(جسارت نیوز)پشاور ٹائیگرز اور لائنز کی ٹیموں نے پشاور ہاکی لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس پشاور کے تعاون صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم پشاور میں پشاور لائنز اور پشاور ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان پشاور ہاکی لیگ کا فائنل آج کھیلا جائیگا جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے پشاورپینتھرز اور ڈولفن کے مابین مقابلہ ہوگا۔، پشاور لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنلز میں ٹائیگرز نے ڈولفن کو 3-1 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور لائنز نے پشاور پینتھرز کو 4-2 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی ہدایت اﷲ مہمان خصوصی تھے ۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضیاء الرحمان بنوری ، کوچز یاسر اسلام سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں