ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم کی فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر وہاب ریاض کیخلاف بیٹنگ پریکٹس

لاہور (جسارت نیوز) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوانے کے بعد باقاعدہ طور پر بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بابراعظم نے سابق کپتان اظہر علی کے ساتھ مل کر بھرپور بیٹنگ سیشن کیا، نیشنل ہائی پرفارمنس سیننٹر میں بابراعظم گزشتہ 2 دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس جاری رکھے ہوئے تھے، اب پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز بولر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجوان بولر کے سامنے بیٹنگ کرکے تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔پی سی بی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں