ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعلیمی ادارے18 جنوری سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرتعلیم نے اعلان کیا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرتعلیم نے بتایا کہ9،10،11 اور12 کلاسز کا تعلیمی سلسلہ شروع18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔ جن کلاسز کا آغاز25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں