ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“جو طلبا جلوسوں میں شریک ہوئے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں”

سیکٹری جنرل وفاق المدارس قاری حنیف جالندھری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے جلوسوں میں جو طلبا شریک ہوئے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں.

وفاق المدارس العربیہ کے سیکٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے طلبا کی شرکت کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بہت سے جلوس میں مدارس کے طلبا شریک نہیں ہوئے.

انہوں نے کہا کہ جن جلوسوں میں جو طلبا شریک ہوئے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں اور یہ تاثرغلط ہے کہ طالبعلم احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوتے ہیں.

قاری حنیف جالندھری کا مزید کہنا تھا کہ طالبعلم کو خود کو صرف تعلیم تک محدود رکھنا چاہیے اور کوئی بھی قانون ہو اس میں جانبداری نہ ہو،جو بھی فیصلہ ہو سب کیلئے ہو جبکہ ہم سے تاحال حکومت کے کسی ذمے دار نے رابطہ نہیں کیا.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں