ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں ان کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہو گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے امور بارے وزیراعظم کو بریف کر یں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر مبنی پلان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ متعلقہ حکام وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اب تک کے اقدامات اورآئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور کے دوران قبضہ مافیا کے خلاف اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیاجائے گا۔ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں ایکشن میں تیزی لانے کے لئے متعدد تجاویز کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ وزیراعظم کو ایگریکلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بریف کیاجائے گا۔

وزیراعظم گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور آج پنجاب کے صنعتی اداروں کے لئے انسپکٹر لیس رجیم کا افتتاح بھی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں