ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے کرپشن کےخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق

سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کےخلاف جہاد کی وجہ سے قوم کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 13سال بعد مکمل بحالی، برآمدات میں 8 سال بعد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ 20 سال بعد سرپلس، بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بےنقاب، گزشتہ 10 سال میں اینٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 27 ماہ میں کرپٹ افراد سے 206 ارب روپے ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروائے، یہ ہے نیا پاکستان۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان جس میں وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کےخلاف جہاد کی وجہ سے قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں