ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو شکست دینے کے لیے حکمت عملی بنالی ‘ مارک باؤچر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ مارک باچر نے کہا کہ پاکستان آسان حریف نہیں، انہیں ہوم گرائونڈ پر شکست دینے کے لیے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، لہذا انہیں اپنی بیٹنگ لائن اپ سے بہتر کھیل کی امید ہے، حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں لمبی اننگز کھیلنے سے بلے بازوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ۔ مارک باچر نے مزید کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن اپ کو ہوم ایڈوانٹیج ہوگا، لہذا یہ سیریز ہمارے بلے بازوں کی تکنیکی صلاحیتوں کا امتحان ہوگی تاہم جو بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر وقت گزارے گا اس کے لیے رنز بنانا آسان ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے فاسٹ بولر زکو وکٹیں حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا ہوگی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں